ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں 2.5 کلو گرام گانجہ ضبط : تین گرفتار

منگلورو میں 2.5 کلو گرام گانجہ ضبط : تین گرفتار

Thu, 07 Jan 2021 19:23:56    S.O. News Service

منگلورو:7؍جنوری (ایس اؤ نیوز)شہر میں منشیات کی فروخت کاری کو لےکر پولس کمشنر ششی کمار کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائےجانےکے بعد گانجہ فروخت کرنےکی کوشش میں مصروف تین ملزموں کو نارکوٹیک  کرائم تھانہ پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمین کی شناخت مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سنتوش اہیر (29)، دلیپ ناگ راؤ (41) اور جیپو مارنمکیٹ کے مکین عمران زبیر(32)بکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزمان سے 75ہزارروپئے مالیت کے 2.5کلوگرام گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے۔ 30ہزارروپئے مالیت کی ایکٹیوا ،11500روپئے مالیت کے تین موبائیل اور 1030روپئے نقد سمیت کل 1.17لاکھ روپئے کی ملکیت ضبط کرلی گئی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران  ملزمین سے پتہ چلا ہے کہ یہ گانجہ شہر کے کالج طلبا میں فروخت کرنے لایاگیا تھا۔


Share: